پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ، عمران خان کچھ دیر بعد اعلان کریں گے 

07:57 PM, 17 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری سابق وزیر اعظم  عمران خان کو پیش کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے زمان پارک میں عمران خان کے حوالے کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اسمبلی تحلیل کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کچھ دیر بعد کریں گے ۔ 

مزیدخبریں