واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہو کر کھڑی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم امریکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ امریکا مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر رہا ہے، جن کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کا داخلہ روکنا ہے جو امریکا کے لیے غیر محفوظ یا عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔