کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ ہوگا، بھارت ریاستی دہشت گردی بند کرے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک موقف

09:22 AM, 17 Dec, 2025

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے قونصلر گل قیصر سروانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کشمیر نہ بھارت کا تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے۔

گل قیصر سروانی نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں میں کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، جو پاکستان میں مختلف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

پاکستانی قونصلر نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی مؤقف کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا بیان بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف ہے اور یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں