صدر آصف علی زرداری نے متعدد اہم بلز کی منظوری دے دی

09:41 AM, 17 Dec, 2025

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025 کی توثیق کر دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر زرداری نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 اور نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت نے دانش اسکولز اتھارٹی بل، 2025 کو صوبائی مشاورت کی شرط کے باعث نظرِ ثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس ارسال کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام سے قبل متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ضروری قرار دی گئی ہے۔

مزیدخبریں