عمان: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا عالمی ٹور شروع ہو گیا ہے۔ اس کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے ایڈم برج سے کیا گیا۔
ٹرافی کو کل عمان میں پیش کیا جائے گا اور اسے عمان کے ایوینیو مال اور امارات کرکٹ اکیڈمی میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی سری لنکا، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ اگلے سال 7 فروری سے 8 مارچ کے دوران بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جس سے قبل ٹرافی کے عالمی ٹور سے کرکٹ شائقین کو موقع ملے گا کہ وہ اس کے ساتھ تصاویر بھی لے سکیں اور اسے قریب سے دیکھ سکیں۔