بونڈائی بیچ حملہ: زخمی حملہ آور پر 59 الزامات عائد، ہتھیاروں کے قوانین میں اصلاحات کا اعلان

11:10 AM, 17 Dec, 2025

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر مہلک حملے کے بعد، حملہ آور نوید اکرم پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس مِنز اور آسٹریلوی پولیس کے کمشنر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ نوید اکرم کی طبی حالت بہتر ہونے کے بعد اس پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

پریمیئر کرس مِنز نے کہا کہ واقعے کے پیش نظر اسلحے سے متعلق قوانین میں سختی لائی جائے گی۔ اس ضمن میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں شاٹ گنز کے میگزین کی گنجائش کم کی جائے گی،دیگر ہتھیاروں کی درجہ بندی میں تبدیلی کی جائے گی،ایک شخص کو دی جانے والے ہتھیاروں کی تعداد محدود کی جائے گی۔
حالیہ اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت بڑھانا اور ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔

مزیدخبریں