کراچی: پاکستان کے عظیم سابق کرکٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف محسوس ہونے پر ہسپتال منتقل ہو گئے۔ قومی ادارہ امراض قلب (NICVD) میں معائنہ اور اینجوگرافی کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دی۔
جاوید میانداد نے ہسپتال میں فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کا کرم اور قوم کی دعاؤں سے صحت مزید بہتر ہو جائے گی۔