آئی سی سی رینکنگ: صائم ایوب ٹی 20 آل راؤنڈر میں پہلے نمبر پر

04:10 PM, 17 Dec, 2025

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا نمبر ایک برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی کر کے نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے سات درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 15 درجے ترقی کے بعد 48 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا نمبر ایک برقرار ہے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا نمبر ایک برقرار ہے، تلک ورما دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں، اور صاحبزادہ فرحان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ نویں نمبر پر، جبکہ بابراعظم 31 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتھی کا نمبر ایک برقرار ہے، اور پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب پہلے نمبر پر، جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے چار درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں