ڈیرا اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

ڈیرا اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشن موڑ پر پولیس اہل کار وین میں پٹر ول بھروارہے تھے،اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔

حملے میں چاروں اہل کار اور پیٹرول پمپ کا ملازم شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اہل کاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ ، کانسٹیبل راشد ، کانسٹیبل نعمان اور ڈرائیور ارشاد شامل ہیں