آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں کاموسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں کاموسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم گلگت اور سکردو میں ہلکی بارش/بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

آج بروز ہفتہ کو پاراچنار اور سکردو میں درجہ حرارت منفی چار، کالام، مالم جبہ منفی تین، راولاکوٹ، گوپس، استور اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔