سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے گر گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 امریکی ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 789 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں نو سو روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 564 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں 1380 روپے اور 1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔