ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا، آرمی چیف

ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا، آرمی چیف
کیپشن: ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا، آرمی چیف
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں سے خطاب میں کی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور چیف آف لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا اور آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔