اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس آج ہو گا

10:26 AM, 17 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت آج ہو گا،اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گوادر فری زون میں سرمایہ کاری پوٹینشل کی اسیسمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا ،سی پیک بزنس اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن ٹاور کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ تھا کوٹ تا رائے کوٹ شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کیلئے یوٹیلیٹیز پر پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا،گوادر میں پی سی جی اور پاکستان نیوی کی اراضی خالی کرنے کے پلان پر عملدرآمد کی منظوری دی جائیگی،گوادر کی ترقی کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں