پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 700 روپے کا اضافہ

06:55 PM, 17 Feb, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 700 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، نئے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی آئی تھی، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
 

مزیدخبریں