امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مہنگائی اور قیمتوں میں کمی کا دعویٰ

01:37 PM, 17 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو چکا ہے، اور اس کا معاشی ماحول بھی بہتر ہوا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق، سٹاک مارکیٹ اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرحدیں محفوظ ہیں، اور ملک میں جرائم اور قتل کی شرح تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں