کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں شدید بارشوں کا سامنا رہا، جب کہ کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر، آواران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، حب اور بارکھان میں بھی برسات کا موسم جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند میں سفر نہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔