خیبرپختونخوا :سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشتگرد جہنم واصل

10:20 AM, 17 Feb, 2026

پشاور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع شانگلہ کے علاقے کبل گرام میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جن میں ایک اہم سرغنہ نور اسلام عرف سلمان بھی شامل تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہاڑی غاروں میں پناہ لے رکھی تھی اور فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید مقابلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد غیر ملکی باشندوں پر حملوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

اس کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے، جن میں حوالدار مقبول احمد، پولیس اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا سکے۔

مزیدخبریں