پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

12:57 PM, 17 Feb, 2026

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی اور 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔

یہ سطح اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، کیونکہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں