ریاض : سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس منعقد ہوگا۔ سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں بدھ کو پہلا روزہ شروع ہوگا۔
پاکستان میں بھی رمضان کے چاند کی رؤیت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔