ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام میں بالواسطہ مذاکرات میں شامل ہونے کا اعلان

01:55 PM, 17 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ہونے والے اہم مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔ ایئرفورس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ براہ راست نہیں، بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا اندازہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ایران مذاکرات کیلئے زیادہ سنجیدہ نظر آ رہا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان جھگڑے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ اس تنازعے میں ملوث نہیں ہیں، مگر وہ اسے حل کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات جنیوا میں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں