خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی ، انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل

11:20 AM, 17 Feb, 2026

راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے دشوار گزار علاقے کبل گرام میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ آپریشن کبل گرام کے پہاڑی علاقوں میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کا گروہ سرگرم تھا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام کے قریبی ساتھی تھے، جن کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

اس دوران، ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جن کی شناخت مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان کے طور پر ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کا حصہ تھا اور اس نے دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو مزید تقویت دی۔

مزیدخبریں