پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث صوبے بھر میں سڑکوں کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ آج ہی موٹروے سمیت تمام بند سڑکیں کھولی جائیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ عوام کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
جسٹس اعجاز انور نے کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ سڑکیں بند کرنے والے کتنے افراد کے خلاف اب تک قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فی الفور خاتمہ ہونا چاہیے۔
عدالت میں پیش ہو کر آئی جی خیبرپختونخوا نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہااب تک 16 میں سے 10 اہم پوائنٹس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
آئی جی نے موقف اختیار کیا کہ موٹروے کا دائرہ اختیار صوبائی پولیس کے پاس نہیں ہے۔ جب تک موٹروے پولیس کی جانب سے کوئی ریفرنس یا شکایت موصول نہ ہو، ہم ایف آئی آر درج نہیں کر سکتے۔عدالت نے انتظامیہ کو دوٹوک حکم دیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام رکاوٹیں فی الفور ہٹائی جائیں اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔
سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ پشاور ہائیکورٹ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری سے سخت استفسار
03:17 PM, 17 Feb, 2026