ڈھاکہ : بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ڈھاکہ میں منعقدہ پروقار تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء، اعلیٰ سفارت کاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے نئی بنگلہ دیشی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حالیہ عام انتخابات میں بی این پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ملک گیر سطح پر بھاری اکثریت حاصل کر کے اقتدار کی راہ ہموار کی تھی۔
مجموعی طور پر 209 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑا سیاسی بلاک ثابت ہوئیں۔ جماعت اسلامی اتحادنے متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 68 نشستیں اپنے نام کیں۔ نیشنل سٹیزن پارٹی کے اس نئے سیاسی اتحاد کے حصے میں 6 نشستیں آئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بی این پی کی اس بھاری اکثریت سے کامیابی اور طارق رحمان کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانا بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مندوبین کی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی برادری بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
بنگلہ دیش میں نئے دور کا آغاز: طارق رحمان نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا، احسن اقبال کی تقریب میں شرکت
03:36 PM, 17 Feb, 2026