ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ کل بروز بدھ 18 فروری 2026 کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا کہ مملکت میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر سمیت 7 مختلف مقامات پر رویت کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن میں محکمہ موسمیات، فلکیات کے ماہرین اور ججوں نے شرکت کی۔
سعودی عرب کے برعکس متعدد ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو (SPARCO) کے مطابق پاکستان میں چاند نظر آنے کے سائنسی امکانات کے پیشِ نظر توقع ہے کہ یہاں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہوگا۔ تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل ہو گا
08:05 PM, 17 Feb, 2026