عمران خان ٗ آصف زرداری اور طاہر القادری ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں: عائشہ گلالئی

عمران خان ٗ آصف زرداری اور طاہر القادری ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں: عائشہ گلالئی


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ عمران خان،آصف زرداری اورطاہرالقادری ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ، عمران خان،آصف زرداری اورطاہرالقادری میں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے، آصف زرداری سندھ اور عمران خان کے پی کے کے ڈاکو ہیں،عمران خان روڈ بند کر کے مریضوں کو مار کے وزیر اعظم بننا چاہتا ہے،جہانگیر ترین کا صرف نام ہے پیسہ خیبر پختونخوا کی کرپشن سے آتا ہے۔


پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہاکہ آج لاہور میں عمران خانہ بدوش،طاہر القادری اور آصف ذرداری دھرنا دے رہے ہیں مال روڈ کو بند کرکے لاہور کے شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کیا ہوا ہے ڈپٹی کمشنر نے ان کو سٹیج لگانے کی اجازت کیسے دے دی عمران خان نواز شریف سے دشمنی ہے تو کیا اس کی دشمنی میں لاہور کے شہریوں سے انتقام لو گے لاہور کے شہریوں کا کیا قصور ہے اس ملک میں سرمایہ کاری کون کرے گا


انہوں نے کہاکہ قاتل کے بجائے سزا دوسروں کو دودینے کی کوشش کی جارہی ہے مردان میں لڑکی کا قتل ہوا اس پر عمران خانہ بدوش کا کوئی بیان نہیں آیا شریفاں بی بی انصاف مانگ رہی ہے عمران کا اس پر کوئی بیان نہیں آیا ان کو انصاف کون دے گا ۔عمران خان روڈ بند کر کے مریضوں کو مار کے وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ان کا احتساب کون کرے گا آصف زرداری سندھ اور عمران خان کے پی کے کے ڈاکو ہیں جہانگیر ترین کا صرف نام مشہور ہے پیسہ خیبر پختونخواہ کی کرپشن سے آتا ہے جہانگیر ترین کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے