ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر وائرل

ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر وائرل

میکسیکو:خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماہرہ آج کل میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں تاہم وہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولیں۔خوبصورت ساحل پر دیدہ زیب لباس ،ہلکا میک اپ ، سنہری بالیاں اور خوبصورت جیولری ان کے حسن کو چار چاند لگارہی ہے۔

06dd67739bf2d2ed207269ed5031db9a

ماہرہ خان نے میکسیکن ریاست کوئنتاناروکی انتہائی خوبصورت تصاویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا تو ہزاروں افراد نے ان کی تصاویر کو پسند کیااوران کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔

ماہرہ نے میکسیکن ساحل اور دیواروں پر بنے فن پاروں کو بھی بذریعہ تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچایا اور میکسیکن ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ڈرامہ سیریل ہمسفر سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے والی ماہرہ خان خود بھی بیچ کی خوبصورتی سے لطف اندوزہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔