لاہور ، چھٹی کے باوجود صفائی کا عمل جاری

لاہور ، چھٹی کے باوجود صفائی کا عمل جاری
سورس: File photo

لاہور، اتوار کے روز چھٹی کے باوجود شہر کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔ صوبائی وزیراسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور سے پچیس ہزار ٹن کوڑا اٹھالیا گیا ہے تاہم صفائی کا کام جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے نام پر غریبوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہفتہ وار چھٹی کے باوجو د صفائی کا عمل جاری رہا جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ۔ شہر بھر میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ کچرا اٹھانے میں لگا ہوا ہے تین شفٹوں میں کچرا اٹھایا جارہا ہے  اور شہر کو بہت جلد زیروویسٹ کردیں گے  ۔ 

لاہور میں مصری شاہ ،شادباغ ،چائنہ سکیم ، سلامت پورہ ، کوآپ سٹور، بانساں والا بازار ، عزیز بھٹی ٹاؤن ،شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں میں تاحال صفائی کے عملے کا انتطا ر کیا جارہا ہے ۔