برائلر کھانے والے افراد کیلئے اہم خبر ،اب مرغی کس ریٹ پر ملے گی ؟

04:58 PM, 17 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :پنجاب بھر میں برائلر کھانے والے افراد کیلئے ایسی خبر آگئی جس کے بعد اب مرغی کےریٹ سے پریشان عوام کو زیادہ پریشانی اُٹھانے کی ضرورت نہ رہے گی ،پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب ضلع کا ڈپٹی کمشنر مرغی کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ،جس میں محکمہ لائیو اسٹاک کا افسر اور مارکیٹ کمیٹی کا نمائندہ ممبران میں شامل ہونگے ،اس کے علاوہ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

کمیٹی سربراہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرغی کی قیمت مقرر کیا کرینگے ،اب مارکیٹ میں جگہ جگہ مختلف ریٹس سے پریشان عوام ایک ہی جیسے ریٹ پر کہیں سے بھی باآسانی برائلر حاصل کر لیا کرینگے ۔

مزیدخبریں