اپنی ہی حکومت کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی ،سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا

Imran khan, Pervaiz Khattak,

پشاور:پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان کو اپنی ہی حکومت کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی ،سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ پرویز  خٹک نے رکن اسمبلی نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کر دیا ،پارٹی قیادت نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کر لی ۔

واضح رہے اس سے قبل نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی؟

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری پر بات کرنا خلاف ورزی ہے تو میں نے کی ہے اور کرتا رہوں گا جبکہ پھر مجھے ایک نہیں 100 بار شوکاز جاری کیے جائیں اور مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں منتخب نمائندہ ہوں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

 واضح رہے کہ نور عالم خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام اور اسمبلی فلور پر سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں