شدید دھند نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا

09:01 AM, 17 Jan, 2026

لاہور:سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی اور زمینی ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی۔ دھند کے سبب مختلف پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ موٹرویز کے کئی حصے بند کر دیے گئے ہیں۔

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی جبکہ ایم ٹو لاہور سے چکری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں