لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں شریف فیملی اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد و قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران خاندانی جوش و خروش اور خوشیوں کا ماحول نمایاں رہا۔تقریب کی تصاویر، جن میں جنید صفدر اور شانزے علی روحیل بھی نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔