امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت غزہ ایگزیکٹو بورڈ قائم

10:23 AM, 17 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ خود بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہوں گے۔ مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف، جیرڈ کنر، ٹونی بلیئر اور اجے بنگا بورڈ کے اہم اراکین ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ کے نکولے مالدینوف کو غزہ کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ آریے لائٹ اسٹون اور جوش گروئن بام سینئر ایڈوائزر کے فرائض انجام دیں گے۔ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو اسٹیبلائزیشن فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں 12 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اب تک 463 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں