اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے لیے بوجھ ہیں۔ انہوں نے خاران میں دہشت گرد حملہ پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں اور عوام کی حمایت سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا بلکہ علاقے کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا۔