کابل:افغانستان پر قابض طالبان رجیم سخت گیر پالیسیاں اور انتہا پسندانہ طرزِ حکمرانی اپنانے کے باعث سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری افغان پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے گریزاں ہے اور متعدد ممالک شرپسند طالبان کی شدید ناقد ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق کئی ممالک نے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری شروع کر دی ہے، جبکہ امریکہ نے بھی مزید افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔