مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور کمیٹیوں کی غیر قانونی پروفائلنگ وپاکستان کی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت

12:46 PM, 17 Jan, 2026

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض حکومت کی جانب سے مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کی غیر قانونی پروفائلنگ کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشمیری عوام کے مذہبی حقوق ناقابل تنسیخ ہیں، اور مذہبی امور میں مداخلت مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ذاتی معلومات اور تصاویر کا جبری حصول منظم ہراسانی کے مترادف ہے، اور یہ اقدامات کشمیری مسلمانوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہیں۔ مساجد اور مسلم علما کو نشانہ بنانا بھارتی پالیسیوں کے امتیازی اور فرقہ ورانہ کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔

مزیدخبریں