تہران :ایران کے مختلف شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن میں دارالحکومت تہران میں بھی تین دھماکے شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں سے کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، اور حکام دھماکوں کے اسباب کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
اب تک ایرانی حکام کی جانب سے دھماکوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔