سیاسی جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

سیاسی جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ماضی کا ہمارا تجربہ مثبت نہیں رہا لیکن میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس، ریکارڈ طلب

انہوں نے کہا کہ مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے لیکن گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو لائیں گے تو نوجوان سمجھیں گے کہ اسی طرح کرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں