نیویارک: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5لاکھ92ہزار690اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ94 لاکھ 9ہزار386 متاثر ہوئے جب کہ82لاکھ78ہزار974 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دنیا میں 2لاکھ 48 ہزار 913 کورونا کیسزسامنے آئے۔ امریکہ میں ریکارڈ 73 ہزار 388 کورونا کیسز رجسٹر ہوئے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 829 کیسز سامنے آئے۔ بھارت میں بھی ریکارڈ 35 ہزار 468 کورونا رکیسز رجسٹر ہوئے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 634 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ48 ہزار118 تک پہنچ چکی ہے۔برازیل میں 20لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 76ہزار822اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد10 لاکھ 5ہزارسے زائد ہے اور 25 ہزار609 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 52 ہزار797افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار937 ہوگئی ہے۔
پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار615 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ45 ہزار سے زائد ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار669ہوگئی ہے جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار221افراد متاثر ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں تین لاکھ 24 ہزار41 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور37 ہزارپانچ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 23ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 7ہزار290 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ5 ہزار سے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ایران میں دو لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور13 ہزار608جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ57ہزار914 افراد متاثر اور5ہزار426 ہلاک ہوچکے ہیں۔