دشمن بھی کہنے پر مجبور ہو گیا آزاد کشمیر ن لیگ کا ہے :مریم نواز 

Marryam Nawaz,PMLN,PDM,Shahbaz Sharif,Nawaz Sharif

ڈڈیال :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز نے کہامیں کشمیر کا کونہ کونہ خود چل کر گئی ہوں،جس طرح آپ لوگوں نے میرا والہانہ استقبال کیا، دشمن بھی کہنے پر مجبور ہو گیا،کہ آزاد کشمیر ن لیگ کا ہے۔

 

مریم نواز نے آزاد کشمیر ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہتے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں الیکشن وہی جیتتا ہے جس کی وفاق میں حکومت ہے،عمران خان آج لوگوں کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے،2018 الیکشن سے پہلے اس نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے،سائیکل پر وزیراعظم آفس جاؤں گا، 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، 1 کروڑ نوکریاں دوں گا،آج عوام اس باغ کو ڈھونڈ رہے ہیں،آج عوام اس دھوکہ باز ووٹ چور کو بھی ڈھونڈ رہی ہے،تم بھلے باغ آؤ، سرکاری جلسے کرو، تمہاری اس طاقت کو اب کوئی نہیں مانتا۔

 

مریم نواز نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک باغ تو نواز شریف نے لگایا تھااور آج اسی باغ کو اُجاڑنے کیلئے عمران خان یہاں آ رہا ہے ،مریم نے کہا جب نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے گھر واپس آتے تھے تو یہی سوچ ہوتی تھی کہ آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھنی چائیں،اس لیے نوازشریف نے اپنے 4 سال میں آٹے کی قیمت 30 روپے سے بڑھنے نہیں دی،نوازشریف نے چینی کی قیمت کو 50 روپے سے بڑھنے نہیں دیا،عوام کو ایک ایک کلو چینی کے لیے روزہ میں قطاروں میں کھڑا کیا گیا،یہ عوامی لیڈر تھا جو عوام کا درد رکھتا تھا۔

 

جلسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ایک طرف وہ وزیراعظم بھی ہے جو صبح بھی یہی سوچتا ہے کہ نوازشریف سے کیسے انتقام لینا ہے،دوپہر کھانے کے بعد بھی نوازشریف کے بارے میں سوچتا ہے،کہتا ہے سکون صرف قبر میں ہے، لگتا ہے یہ عوام کو قبر میں پہنچا کر ہی دم لے گا،یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کر دیں،قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں،جنہوں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لیا ہے ان کو میں دونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں،وہ ٹکٹ آپ نے پیسوں کے عوض لیا ہے، لیکن گھاٹے کا سودا کیا ہے،یوٹیلیٹی سٹور سے سامان خریدنے والا بڑی گاڑیوں میں نہیں گھومتا،آج ہی میں خبر پڑھ رہی تھی کہ لوگ جھولیاں اُٹھا کر بددعائیں دے رہیں ہیں۔

 

کشمیر الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے امور کشمیر کا آزاد کشمیر میں داخلہ بند کر دیاہے ،اتنی سزا کافی نہیں، ایسے شخص کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چائیے،تم ہوتے کون ہو کشمیریوں کو بکاؤ کہنے والو، تم ہوتے کون ہو کشمیریوں پر گولیاں برسانے والے،

 

مریم نواز نے کہا نوازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا گیا،لوگ حکومت سے چھٹکارے کی دعائیں مانگ رہے ہیں،عمران خان کے انتقام سے غریب کا پیٹ نہیں بڑھے گا،میں آزاد کشمیر میں جہاں جہاں گئی یہ نعرہ سنا، پنجاب پنجاب کٹ مرے گا، آزاد کشمیر صوبہ نہیں بنے گا،کیا آپ کو کشمیر کے لوگ بکاؤ لگتے ہیں جو پیسے تقسیم کیے۔