افغان سفیر کی بیٹی سے بدسلوکی ، مجرموں کو جلد پکڑ لیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

افغان سفیر کی بیٹی سے بدسلوکی ، مجرموں کو جلد پکڑ لیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی سے بدسلوکی کے مجرموں جلد پکڑ لیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق افغان سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا گیا اس کے مطابق کرائیے کی گاڑی پر سواری کے دوران سفیر کی صاحبزادی سے بدسلوکی کی گئی۔ جیسے ہی اس پریشان کن واقعہ کا علم ہوا اسلام آباد پولیس نے بھرپور تحقیقات شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام سفیر اور ان کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔ افغان سفیر کو اس معاملہ پر بھرپور سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔افغان سفیر اور اس کی فیملی کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمان کا سراغ لگاکر پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سفارتی مشنز ، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سلامتی بہت زیادہ اہم ہے۔ اس طرح کے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔