مویشی منڈی جانے سے قبل شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

Lahore Karachi Bakar Mandi,Cattle Shope,Bakra Eid

مویشی منڈی جانے سے قبل شہریوں کو حکومت سندھ نے خبردار کر دیا ،محکمہ سندھ کے مطابق ان تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے جومویشی منڈی میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈی میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا کی شرط لازمی قرار دیدی ،نئے حکم نامہ کے مطابق ان تمام شہریوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی ہو گا جو مویشی منڈی کے اندر جانا چاہتے ہیں ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا جبکہ شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔