حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیشرفت، اداکارہ کی دوست کا بیان قلمبند

06:37 PM, 17 Jul, 2025

کراچی :کراچی کے ڈیفنس علاقے میں اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے ایک اور اہم گواہ یعنی اداکارہ کی دوست کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق، تفتیشی ٹیم رواں ہفتے اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا نے اسلام آباد کے شوبز پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا اور کام نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔ حمیرا کی دوست نے عمرے کی روانگی سے قبل آخری بار ان سے رابطہ کیا اور کیریئر کے لیے دعا کی درخواست کی۔

تاہم، جائے وقوعہ سے قتل کے واضح شواہد نہیں ملے، جس کی وجہ سے رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش متوقع ہے۔

مزیدخبریں