ٹیسلا کا اہم فیصلہ: اے آئی ایکس میں سرمایہ کاری پر شیئر ہولڈرز کی رائے کو اولین ترجیح

10:02 PM, 17 Jul, 2025

کیلیفورنیا:معروف امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی AI ایکس میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے شیئر ہولڈرز کی رائے کو فیصلہ کن حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (جو اب AI ایکس کا حصہ ہے) پر کیا۔ ان کا کہنا تھا  اگر یہ فیصلہ میرے ہاتھ میں ہوتا تو ٹیسلا بہت پہلے AI ایکس میں سرمایہ کاری کر چکی ہوتی، لیکن اب ہم یہ معاملہ شیئر ہولڈرز کی ووٹنگ پر چھوڑ رہے ہیں۔”

ٹیسلا کی جانب سے سالانہ شیئر ہولڈر اجلاس 6 نومبر 2025 کو متوقع ہے، جہاں اس سرمایہ کاری پر باضابطہ رائے شماری کی جائے گی۔

AI ایکس، ایلون مسک کی اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے، جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور گوگل، میٹا اور اوپن اے آئی جیسے بڑے اداروں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں چیلنج دے رہی ہے۔

مارچ 2025 میں AI ایکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) کو خرید لیا، جسے اب وہ تربیتی ڈیٹا اور اپنے AI چیٹ بوٹ Grok کی ترقی و ترسیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اسپیس ایکس (ایلون مسک کی خلائی کمپنی) پہلے ہی AI ایکس میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے، جبکہ اب AI ایکس مزید 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے اس کی مجموعی مالیت 200 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ٹیسلا کی اس ممکنہ سرمایہ کاری پر کئی شیئر ہولڈرز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر ایلون مسک کی متعدد کمپنیوں میں مصروفیت کے حوالے سے۔ سرمایہ کاروں کا مطالبہ ہے کہ مسک ٹیسلا کے CEO کے طور پر ہفتہ وار کم از کم 40 گھنٹے کام کریں یا بورڈ ان کی دیگر سرگرمیوں کے لیے واضح حدود مقرر کرے۔
مارکیٹ ردعمل

ٹیسلا کے اس اعلان کے بعد کمپنی کے شیئرز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم رواں سال کے آغاز سے اب تک ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں