صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارتی حل کے لیے اب بھی تیار:کیرولین لیویٹ 

10:29 AM, 17 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارتی حل کے لیے اب بھی تیار ہیں۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ کو معاہدہ کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کیا ہے، تاہم امریکا توقع کرتا ہے کہ تہران اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران امریکا سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹا تو اسے جواب دہ بنایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سلامتی کے معاملے پر بھی واضح کیا کہ امریکا کسی بھی حملے یا خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایسے اقدامات کیے تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ایک طرف سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنا چاہتا ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں اپنے مفادات اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا اختیار بھی برقرار رکھے گا۔

مزیدخبریں