منی پور میں امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں

11:52 AM, 17 Jul, 2026

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، جہاں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھارتی جریدے "دی نیو انڈین ایکسپریس" کے مطابق ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حالات کو قابو میں کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار رہی۔

منی پور میں جاری بدامنی کے باعث ریاست کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ حکام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں