ڈوپنگ کیس، پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی عائد

03:05 PM, 17 Jul, 2026

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دے دیے گئے، جس کے بعد ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یہ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم ممنوعہ مادہ کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق اسی بنیاد پر محمد نواز کو تین ماہ کی معطلی کی سزا دی گئی، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا

مزیدخبریں