پاک چین اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، شہباز شریف کا کاروباری تعاون بڑھانے پر زور

03:55 PM, 17 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، جبکہ پاک چین صنعتکاروں کے درمیان 44 کروڑ ڈالر کے معاہدے اہم پیش رفت ہیں۔

وزیراعظم نے بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سرمایہ کاری سی پیک فیز ٹو کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے پاک چین کاروباری رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا، جبکہ امن کے لیے تمام اداروں اور متعلقہ شخصیات کی مشترکہ کوششیں اہم ثابت ہوئیں۔

مزیدخبریں