لندن، چاقو بردار شخص پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار

لندن، چاقو بردار شخص پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار

؎لندن:لندن میں ایک چاقو بردار شخص کو پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد پارلیمنٹ کا گیٹ بند کر دیا گیا۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پولیس نے ایک چاقو بردار شخص کو پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

شاہدین کے مطابق مشتبہ شخص کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا گیا اور مزاحمت کرنے پر ٹیزر کی مدد سے اسے قابو میں کیا گیا۔واقعے کے بعد پارلیمنٹ کے گیٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پالیمنٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں لندن میں چاقو سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ماہ لندن میں چاقو بردار حملہ آوروں نے 8 افراد کو جان سے مار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں