سری نگر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت سے 2 کشمیری شہید

سری نگر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت سے 2 کشمیری شہید
کیپشن: image by facebook

سری نگر: عیدالفطر کے روز بھی بھارتی فوج نے وادی میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔


کشمیر میڈیا سروس کےمطابق عیدالفطر کے پہلے روز سری نگر میں نہتے مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں , اس کے علاوہ قابض فوج اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سےدرجنوں افراد زخمی ہوگئے۔