ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست ، مقامی کرکٹرز کا گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں احتجاج

ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست ، مقامی کرکٹرز کا گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں احتجاج
کیپشن: image by facebook

 گوجرانوالہ / لاہور / فیصل آباد : گوجرنوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب میں بھر میں مقامی کرکٹرز کا بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی کی ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں بھارت سے شکست کے بعد گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں مقامی کرکٹرز اور شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا اور پی سی بی کیخلاف نعرے بازی کی ۔کھلاڑیوں نے ٹائر جلائے اور احسان مانی کی تصاویر کے پوسٹرز کو نذر آتش کیا ، گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے جناح سٹیڈیم سے سیالکوٹ روڈ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم احسان مانی کی وجہ سے بھارت سے میچ ہاری  ، ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔